ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 246 ہوگئی

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2020 08:02pm

پاکستان میں کورونا کے مزید 64 افراد نشانہ بن گئے۔سندھ میں سب سے زیادہ 172 افراد متاثر ہوئےجبکہ پنجاب میں34، بلوچستان میں 17 ،خیبرپختونخوا میں 16اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں تین کیسز موجود ہیں۔جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔ تفتان میں 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر دوسو بارہ ہوئی تھی، سندھ میں مزید سترہ کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک سو باہتر ہوگئی تھی۔ جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید سترہ کیسز سامنے آئےتھے اور صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک سو باہتر تک پہنچ گئی ۔ پنجاب میں بھی آٹھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

کمانڈاینڈکنٹرول سینٹرنےکوروناوائرس کےاعدادشمارجاری کردیئے، پنجاب میں مزید6مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد8ہوگئی۔ ، مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی ہے۔

پہلے سندھ میں بھی آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے، حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنے پیغام میں بتایا سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 5کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعدسندھ میں متاثرین کی تعداد 155تک جا پہنچی ہے ۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تمام نئے کیسزکراچی میں پیش آئے ہیں ، کراچی میں کرونا وائرس متاثرہ افراد کی 35ہو گئی جبکہ سکھر میں متاثرین کی تعداد 119تک پہنچ گئی  جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سکھر میں موجود 234زائرین کے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے،جن میں سے 119کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت اور115کے منفی آئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 155 میں سے 35 افراد کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدر آباد سے ہے ،صوبے میں 2 افراد صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

تاہم اب مزید سترہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں یہ تعداد برھ کر 172 ہوگئی ہے۔

Read Comments