Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سندھ پولیس غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سندھ پولیس غیرقانونی بھرتیاں کیس کی سماعت کی،حکومتی نمائندے کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا ، سندھ کو آخرہوا کیا ہے؟۔
وکیل نے بتایا کہ سندھ کوکورونا وائرس کی وبا ءنے پریشان کر رکھا ہے، جس پر چیف جسٹس گلزارحمد نے ریمارکس دیئے کہ کیا کورونا وائرس یہاں نہیں؟،کیوں نہ وزیراعلیٰ کوبلا لیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ غیربھرتیوں کے جرم میں نچلے درجے کے ملازمین کو سزائیں دی گئیں ،بھرتیاں کرنے والے اصل لوگ بیٹھے ہیں۔
عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔