Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن :امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4ہزار 459ہوگئیں، 93افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،نیویارک اور واشنگٹن سے سے زیادہ متاثرہیں۔
امریکامیں کورونا وائرس کئی انسانی زندگی نگل گیا،ہلاکتیں 90سے تجاوزکرگئیں،ٹیکساس میں بھی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہے،متاثرین کی تعداد 4ہزارسے زائدہوگئیں،سب سے زیادہ واشنگٹن اور نیویارک متاثرہیں۔
جان لیوا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،جارجیا میں تمام اسکولز بند ہیں ،نیوجرسی میں کرفیو لگادیا گیا۔
گوگل، مائیکروسوفٹ سمیت بڑی بڑی کمپنیوں میں کام بند کردیا گیا،میٹ گالا منسوخ کردیا۔اوہائیو میں پرائمری صدارتی پولز منسوخ کردیئے گئےجبکہ جارجیا میں تمام اسکولز بند کردیئے گئے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے امریکا میں پہلی بار انسانوں پر ویکسین کا تجربہ کیا جائے گا،45 صحت مند رضا کاروں کے ایک گروپ کو امریکی شہر سیاٹل کے ایک تحقیقاتی مرکز میں انجکشن لگائے جائیں گے۔