Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور اہم اقدام اٹھالیا،سندھ کے دیہی علاقوں میں 10لاکھ صابن تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سکھر قرنطینہ مرکز سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلی نے لیبرکالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال میں منتقل کرنے اور وہاں قرنطینہ میں موجود زائرین کے علاج کیلئے مکمل طبی سہولیات دینے کی ہدایت دی۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وزیراعلی سند مراد علی شاہ نے یونین کونسلز کو فنڈز جاری کرکے دیہی علاقوں میں 10لاکھ مفت صابن تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو صوبہ بھر میں تمام نئے تعمیر شدہ اسپتالوں کو ایک مہینے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت دی اور کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیراعلی سندھ نے کہا سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں زیرعلاج کورونا وائرس کے مریضوں کا ٹیسٹ بھی ہوتے رہیں گے ۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے متاثرہ زائرین کے گھروں میں ایک مہینے کا راشن پہنچانے کی بھی ہدایت دی۔
کورونا وائرس پر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے صوبائی محکموں کے افسران پر اہم زمہ داریاں بھی سونپ دی ۔ذخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیاء بیچنے والوں کی خلاف کارروائی کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو دے دیا ۔
اجلاس میں سکھر لیبر کالونی ماڈل کی طرح کوٹڑی، نوری آباد اور حیدرآباد میں اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔