Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2020 02:19pm

'کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی'

فرانس صدر امینویل میکخواں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کی روک تھام کےلئےحکومت سخت فیصلےکرنےکی تیاری کر رہی ہے۔

قوم سے خطاب میں صدرامینویل میکخواں نے کہا کہ فرانس میں کرونا سے متاثر علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں ملک کی سرحدیں سیل کی جا رہی ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شینگن کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔

صدر امینویل کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے قرنطینہ کی مدت پندرہ دن ہو گی۔ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

صدر میکخواں نے کہا کہ فرانس اس وقت کرونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔

Read Comments