سندھ حکومت کا جمعرات سے سرکاری دفاتر بندکرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2020 04:32pm

کرونا وائرس سے بچاو کےلئے سندھ حکومت  نےشاپنگ مال، بازار، ریسٹورینٹس اور ہوٹل، انٹرسٹی بسوں کو بھی 18 مارچ سے 15روز کےلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تاہم میڈیکل اور پنساری اسٹورز سمیت اشیاءضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز بھی بند کرنے کی ہدایت دی۔جمعرات سے سرکاری دفاتر بھی بند کردیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ کی موجودہ صلاحیت یومیہ دو سو ٹیسٹ ہے جس کو 5 ہزار تک بڑھانا چاہتا ہوں۔ لیکن شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ کی بندش ضروی ہوگئی ہے لیکن ریسٹورینٹس گھروں پر کھانا فراہم کرسکیں گے۔ شہریوں کے تحفظ کےلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ  اسپتالوں میں اتنی جگہ نہیں ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں ضرورت پوری کرسکیں۔ جبکہ سی ویو سمیت تمام تفریحی مقامات اور پارکس بھی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 19 مارچ سے سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفیکشن چیف سیکرٹری سندھ جاری کریں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا وائرس ریلیف فنڈ قائم کردیا۔

کورونا متاثرین کےلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک ماہ کی تنخواہ فنڈز میں دینے کا اعلان کیا جبکہ وزراء، مشیر، معاون خصوص بھی اپنی تنخواہیں دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بھی فنڈز کےلئے تنخواہیں دیں گے۔

Read Comments