Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2020 03:11pm

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی شہید

بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی۔بھارتی فوجوں کی جانب سےبھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے شاہکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارت نے بھاری توپ خانہ اور ہتھیاروں کا استعمال کیا جن بھارتی مورچوں سے فائر آرہا تھا ان کے خلاف پاک فوج کی طرف سے موثر جوابی کاروائی کی گئی۔

اس جوابی کاروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔فائرنگ کے تبادلہ میں 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے۔ شہید واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

Read Comments