Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے عوام کی سہولت کیلئے لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم 11 آج سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورفرنٹیئرورکس آرگنائزیشن نے عوام کی سہولت کیلئے اہم اقدام اٹھالیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو 18 مارچ سے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
این ایچ اے کے مطابق یہ موٹروے تمام ترجدید تر سہولیات سے آراستہ ہے،موٹروے کے فعال ہونے سے لاہور،سیالکوٹ کافاصلہ اڑھائی گھنٹے سے کم ہوکر50 منٹ تک رہ جائے گا۔
یہ موٹروے نہ صرف 2 تاریخی اور صنعتی شہروں کو آپس میں ملائے گی بلکہ اس موٹروے سے علاقے میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہو گا۔