فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی شرکت

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2016 03:43pm

سعودی عرب میں فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر میں شامل دستوں کی پریڈ ہوئی،جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اکیس ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر میں شامل دستوں کی پریڈ کنگ خالد سٹی میں ہوئی جس میں سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت اکیس ممالک کے سربراہان شریک تھے۔پریڈ میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔فوجی مشقوں میں شریک ممالک کی افواج نے مہمانوں کو سلامی دی۔

پریڈ کے دوران پاکستانی پائلیٹس نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا،جے ایف سیون ٹین تھنڈر طیاروں نے کرتب دکھا کر حاضرین کے دل جیتے۔پریڈ میں پاکستانی طیارے شیر دل فارمیشن نے بھی شاندار مظاہرہ دکھایا۔اسپیشل سروسز گروپ کے جانبازوں نے فضاء سے زمین پر چھلانگ لگائی اور بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

Read Comments