کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
وزیراعظم کے خصوصی معاونین ڈاکٹر ظفر مرزا اور فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اورمعاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب پر ٹویٹ کئے ہیں ہے۔
انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے شخص کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
ٹویٹ میں ٹیگ کی گئی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھا۔ 17 مارچ کو سعادت خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ مرنے والے شخص سعادت خان کا تعلق مانگاہ سے تھا۔ سعادت خان کی عمر 50 سال تھی۔
1st victim of Corona virus in Pakistan.#COVID2019 pic.twitter.com/wfgUMekyMv
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 18, 2020