پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات مستر

شائع 18 مارچ 2020 06:57pm

پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اعتراضات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیرکو اٹوٹ انگ کہنا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیرکو اٹوٹ انگ کہنااقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت کےپانچ اگست کےاقدامات غیر قانونی اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں ۔ نو لاکھ قابض فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی ۔

انہوں نےکہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری اور لاک ڈاؤن پر عالمی برادری کو تشویش ہے ۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں ۔ کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کو بھی مسترد کرتا ہے ۔ بھارت سی پیک پر اعتراضات کر کے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Read Comments