Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ بھر میں آج سے انٹرسٹی بس سروس اور آن لائن بس سروس بند ہوگئی، سندھ حکومت کے احکامات کے بعد سرکاری دفاتر کو بھی تالا لگادیا گیا ۔
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے، 15روز کیلئے انٹرسٹی بس سروس بند کردی گئی۔
آج سے کوئی بس بیرون شہر کیلئے روانہ نہیں ہوگی، بس اڈوں پر عوام کا غیر معمولی رش رہا ۔
بیرون شہر جانے والے شکوہ کرتے نظر آئے جبکہ آن لائن بس سروس بھی 6اپریل تک معطل رہے گی۔