سپریم کورٹ میں تعیناتی:جسٹس وقارسیٹھ کی سپریم جوڈیشل کمیشن میں درخواست

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2020 09:28am

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقارسیٹھ نے سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے کیخلاف سپریم جوڈیشل کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

 پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونےپر سینیارٹی متاثرہوئی جبکہ لاہورہائیکورٹ کےجونیئرججزکوسپریم کورٹ میں تعینات کیا گیاجوآئین کی خلاف ورزی ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے درخواست میں مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کمیشن جونئیرجج کی تعیناتی کے فیصلے پرنظرثانی کرکے سپریم کورٹ میں میری تعیناتی کی سفارش کی جائے ۔

Read Comments