Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کورونا وائرس مزید پھیلنے کے خدشے کےپیش نظرخیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر کےمطابق خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم آخری 2روز کیلئے معطل کردی گئی۔
انسداد پولیو مہم کیلئے 13لاکھ30ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلانےکاہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ مہم کے دوران اب تک 11لاکھ88ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
مہم چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں چلائی جارہی تھی جس کیلئےپولیو ورکرز کی 7ہزار 455 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔23 مارچ کو شروع کی جانے والی خصوصی مہم بھی غیر اعلانیہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔