Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن:کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی، برطانوی خام تیل کی قیمت 5سال کی کم ترین سطح 25ڈالر 52سینٹس فی بیرل پر آگئی۔
کورونا کا رونا جاری ہے،سرمایہ کاروں پر گھبراہٹ طاری ہے،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گرواٹ سے امریکی خام تیل 5سال بعد 22ڈالر 10سینٹس اور برطانوی تیل 25ڈالر 52سینٹس فی بیرل ہوگیا۔
کورونا کے پھیلاؤ کے باعث بین الاقوامی بازار حصص میں بھی مسلسل گراوٹ ہے،امریکا کا نیسڈیک انڈیکس 4.7فیصد کم ہوگیاجبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بھی مندی چھائی رہی۔
ادھر ایشیائی مارکیٹس بھی مندی سے باہر نہ آسکیں،ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں 946 پوائنٹس کمی ہوئی۔
بھارت کا انڈیکس سولہ سو پوائنٹس کم ہوگیا، سنگاپور، جاپان، چین، تائیوان، کوریا، تھائی لینڈ اور جکارتہ کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی گئی۔