Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:دبئی حکام نے پی آئی اے کی3پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کے بعد قومی ائیر لائن نے دبئی کیلئے مزید تمام پروازیں منسوخ کردیں۔
پی آئی اے کی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے مسافر لےکر دبئی کیلئےروانہ ہوئیں تاہم دبئی پہنچنے پر حکام نے پروازوں کو لیڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا لہذا طیارے فضا میں چکر کاٹتے رہے۔
پی آئی اے اسٹیشن مینجر نے پاکستان میں حکام کو صورت حال سے آگاہ کیا،جنہوں نے فوری دبئی میں حکام سے رابطہ کیا اور پھر تینوں طیاروں کو صرف ایک مرتبہ لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔
دبئی حکام کی جانب سے پی آئی اے کو ہدایات دی گئیں تھیں کہ قومی ائیر لائن خالی طیارے دبئی بھیج کر اپنے پاکستانی مسافروں کو دبئی سے واپس لے جاسکتے ہیں۔
دوسرے جانب پی آئی اے نے اس معاملے کے بعد دبئی کی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا ہے اور اس حوالے سے مسافروں کو بھی آگاہ کردیا جائے گا ۔