Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے 8ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظرکراچی جانے والی 6سے 8ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 25 مارچ سے ٹرینیں بند کردی جائیں گی،بندش کا فیصلہ سندھ حکومت کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔
معطل کی جانی والی ٹرینوں کے مسافروں کے کرائیے کی واپسی کے سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان ریلوے کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ کرایہ واپس کرسکیں البتہ مسافروں کو پہنچانے کے متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے مزید کہاکہ آئندہ کی صورتحال دیکھ کر یکم اپریل کو فیصلہ کیا جائے گا۔