پی ایس ایل 5: کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2020 10:26am

لاہور:پاکستان سپرلیگ 5میں شامل کھلاڑیوں اورآفیشلز کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے،پی سی بی نے 128افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلزاورفائنل کورونا وائرس کی نذر ہوگئے،ایونٹ کا حصہ بننے والوں کی حفاظت کے پیش نظرکورونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے۔

جمعرات کے روزتمام افراد کی رپورٹس موصول ہوئیں،تمام 128 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ،رپورٹس انے کے بعد قومی کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے۔

پی سی بی نے گزشتہ دو روز میں کھلاڑیوں،کوچنگ اسٹاف، آفیشلز، براڈکاسٹرزاورٹیم مالکان کے ٹیسٹ کروائے تھے۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم پرامید ہیں کہ حالات جلد معمول پر آئیں گے اورمیدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہوسکے گا۔

Read Comments