Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں آج کورونا وائرس کے چار نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی۔سرکاری اسپتالوں میں 125 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور سیکرٹری ہیلتھ کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پندرہ مزید کیسز سامنے آنے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔صوبے میں اب تک 92 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں تعداد 23 ہوگئی۔
صوبائی سیکریٹری ہیلتھ اخونزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت ہمارا اہم اثاثہ محکمہ صحت کی ٹیم ہے۔ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو تمام تر سہولیات دے رہے ہیں۔وزیراعلی خود تمام تر تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں اس وقت 125 جبکہ غیر سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ملا کر 500 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔محکمہ صحت مزید وینٹی لیٹرز خرید رہی ہے۔