چیف جسٹس پاکستان کے حکم پرڈی چوک پرلگے گیٹ کو ہٹا دیا گیا

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 09:24am

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے حکم پرڈی چوک پرلگے گیٹ کو ہٹا دیا گیا ، گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو گیٹ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کے ہمرا ڈی چوک پرپہنچا اور گیٹ کو ہٹانے کا آپریشن شروع کیا ۔

سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے پلاٹس کی حثیت تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی جس میں چیف جسٹس نے گیٹ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیٹ ہٹایا جائے، پارلیمنٹ دور سے نظر آنی چاہیئے۔

مظاہرہ ، احتجاج اور دھرنے سے بچاؤ کیلئے ضلع انتظامیہ نے ڈی چوک پردو سال قبل گیٹ نصب کیا تھا ۔

Read Comments