عوامی تعاون کے بغیر کٹھن چیلنج کا مقابلہ ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 10:34am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر کٹھن چیلنج کا مقابلہ ممکن نہیں ،حکومت عوام کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تیسرے روزبھی سیلف قرنطینہ سے ضروری دفتری امورسرانجام دے رہے ۔

 وزیرخارجہ نے قوم سے احتیاطی تدابیراورحکومتی ہدایات پرعمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اجتماعات اورہجوم والی جگہوں پرجانے سے پرہیزکیاجائے، حفظان صحت کے اصول اپنائیں ، مصافحہ اور گلے ملنے سے اجتناب کریں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم نے ہمیشہ کڑے وقت میں اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیا امید ہے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قوم متحد ہوکرسرخروہوگی، حکومت لمحہ بہ لمحہ تمام صورتحال سے عوام کو باخبررکھے گی۔

Read Comments