Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بیجنگ ،روم:دنیا کے 195ممالک میں سے 180کورونا وائرس کی زد میں آگئے،10ہزار 49افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2لاکھ 45ہزار 660افراد متاثر ہیں جبکہ 88ہزار 445افرادصحتیاب ہوچکے ہیں۔
چین کا شہر ووہان کورونا وائرس سے پاک ہوگیا،دوسرے روز بھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواجبکہ دیگر علاقوں میں 39مریض سامنے آگئے،تعداد 80ہزار 967ہوگئی۔
دوسری جانب کورونانے ایران میں قیامت ڈھادی،ہر10منٹ بعد ایک موت اورہرگھنٹےمیں 50افراد متاثرہونے لگے،اموات1284ہوگئیں۔
امریکا میں10ہلاکتیں اورتعداد 218ہوگئی،کیلی فورنیالاک ڈاؤن ہے،امریکانے جی سیون سربراہی اجلاس کو ملتوی کردیا۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی عرب نے مقامی پروازیں اور پبلک ٹرانسپورٹ 14روز کیلئے بند کردیں جبکہ سعودی عرب میں کورونا کے 274کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
جنوبی کوریا یورپ سے آنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کرے گا،اردن میں فوج نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر دارالحکومت امان کا کنٹرول سنبھال لیا۔
بھارت میں کورونا کے باعث اتوار کو صبح 7سے شام 9بجے تک کرفیو رہے گا، بھارت میں وائرس 4افراد کی جان لے چکا ہے،195افراد متاثر ہیں۔