شائع 11 مارچ 2016 02:31pm

یو یو ہنی سنگھ اب اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے

ممبئی:بھارت کے مشہور راک گلوکار یویو ہنی سنگھ اب اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ ہنی سنگھ کی پہلی پنجابی فلم زور آور کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ میں سپر ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار یویو ہنی سنگھ کے مداح اب انہیں اداکار کے روپ میں بھی دیکھ سکیں گے، ہنی سنگھ کی پہلی فلم زورآور کا نیا ٹریلر لانچ کردیا گیاجسے مداحوں کی پذیرائی مل رہی ہے۔

پنجابی زبان میں بننے والی اس فلم میں جہاں ایکشن کے رنگ ہیں وہیں دو پیار کرنے والوں کی کہانی بھی شامل ہے۔فلم میں ہنی سنگھ سولجر کے کردار میں سپرمین کی طرح ایکشن کرتے نظر آئیں گے، جو مردہ تصور کئے جانے والے والد کی تلاش کے مشن پر ہونگے۔فلم میں شامل گانے خود ہنی سنگھ نے گائے ہیں، ہنی سنگھ کی فلم زورا آور چھ مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments