چین: ووہان میں پاکستانی طلبہ کیلئے کھانا بھیج دیا گیا
چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے کے 17 ٹن تیار کھانا پہنچا دیا گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سامان کی ترسیل کے انتظامات کئے۔
معاون خصوصی ظفر مرزا کہتے ہیں کورنا سے نمٹنے کےلیے ہماری تیاری مکمل ہے۔ انھوں نے ڈاکٹرز کو حوصلہ بلند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک ہفتے میں ڈاکٹرز کی تربیت کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا۔
ووہاں میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے حکومت کا اہم اقدام این ڈی ایم اے اوراوورسیز پاکستانزفاؤنڈیشن نے 17 ٹن تیارکھانا چین بھجوا دیا ،
خوراک ووہان میں مقیم پاکستان طلبہ میں تقسیم کی جائے گی ، چین جانے والا جہاز واپسی پرکورونا وائرس وباء کے تدارک کیلئے امدادی سامان لیکرآئے گا ۔،
دوسری جانب معاون خصوصی ظفر مرزا نے پمز اسپتال میں انسداد کورونا وائرس کے انتظامات کا جائزہ لیا، معاون خصوصی نے ڈاکٹرز کو حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے قومی جزبے سے کام کرنا ہوگا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی طلباء کا بھرپورخیال رکھنے پرچین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔