لاس اینجلس:امریکی سینما گھروں میں آج ہالی ووڈ فلم 'آئی اِن دا اِسکائی'، ٹین کلوور فیلڈ لین اورایڈمرل نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہیں۔
جنوبی افریقی فلمساز اور ہداتکار گیون ہوڈ کی فلم "آئی ان دا اسکائی" میں بین الااقوامی سیاست اور تنازعات، ڈرون پائلٹس کی زندگی، ڈرون طیاروں سے لڑی جانے والی جنگ اور اسکے اثرات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔
فلم آئی ان دا اسکائی میں ایک خطرناک عسکری گروپ کو ختم کرنے کے لیے امریکی اور برطانوی سیاستدانوں کی بحث کی بھی منظر کشی کی گئی ہے۔فلم آج امریکا سینما میں ریلیز کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہالی ووڈ تھرلر فلم ٹین کلوور فیلڈ لین بھی آج امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جو کار حادثے میں بچنے کے بعد زیر زمین گھر میں دو انجان افراد کے ساتھ رہتی ہے، جہاں سے خاتون بھاگنے کیلئے سر توڑ کوششں کرتی ہے۔
اور نیدر لینڈ کے نامور ایڈمرل مشیل ڈی روئیٹر کی زندگی پر مبنی فلم ایڈمرل بھی امریکا میں مداحوں کیلئے پیش کردی گئی ہے،فلم میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے نیدرلینڈ پر حملے کی عکاسی کی گئی ہے، جب نیدرلینڈ کو ایک طرف خانہ جنگی اور دوسری جانب بیرونی جنگ کا سامنا تھا،ایسے میں مشیل ڈی روئیٹر نے بہادری سے مشکلات کا مقابلہ کیا۔مائیکل ڈی روئیٹر کی بہادری کے باعث آج بھی انہیں یاد رکھا جاتا ہے۔