لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے آئی سی یوز، سی سی یوز خالی کروالئے

شائع 21 مارچ 2020 01:14pm

 کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشے کے پیشِ نظر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے آئی سی یوز، سی سی یوز خالی کروالئے۔اسپتال میں مریضوں کے لئے ٹرائج سسٹم متعارف کر دیا گیا۔

ترجمان ایل آر ایچ  کےمطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نےکروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر آئی سی یوز، سی سی یوز خالی کروالئے گئے۔مریضوں کو نئےمیڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال کے دو جنرل آئی سی یوز میں کنفرم مریضوں کےلئے 16 بیڈز وینٹیلٹرز سمیت انتظام کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے انفیکشن سے بچانے کےلئے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کردیے۔اسپتال کے صرف شعبہ ایمرجنسی و ایکسیڈنٹ کے ذریعے مریضوں کو دیکھا جاسکے گا۔

اسپتال میں مریضوں کےلئے ٹرائج سسٹم متعارف کر دیا گیا ہے۔متاثرہ مریض کے آنے کی صورت میں براہ راست پولیس سروسز ہسپتال کو ریفر کیا جائےگا۔

Read Comments