بلاول بھٹوکا ایک بار پھر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

شائع 21 مارچ 2020 04:14pm

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک بار پھر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا پاکستان کا لاک ڈاؤن ہونا بہت ضروری ہے۔ہر گھنٹے اور دن کی تاخیر سے صورتحال مشکل ہوتی جائے گی۔ہم پہلے ہی بہت دیر کرچکے ہیں۔

بلاول بھٹو نےمزید کہاجتنی جلدی ممکن ہو فوری اور سخت اقدام کیا جائے۔ کوئی بھی صوبہ اس صورتحال کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا۔اچھے کی امید ہے، لیکن ہمیں بدترین کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔ جب تک حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کرتی لوگ گھروں میں رہیں۔

Read Comments