کرونا وائرس :دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار 900سے تجاوز کرگئی

شائع 21 مارچ 2020 04:58pm

دنیا بھر میں کورونا وائرس 186 ممالک تک پھیل گیا۔ ہلاکتیں 11 ہزار900 سے تجاوز کرگئیں۔ یورپ میں صورتحال مزید خراب ہونے لگی۔ اٹلی میں سب سے زیادہ 4032ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے زائد ہوگئی۔ ایران میں اموات 1500 سے بڑھ گئیں۔ فرانس میں 450، برطانیہ میں 177، ہالینڈ میں 30اور اسرائیل میں بھی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا سے دو اموات ہوگئیں، چین میں صورتحال بہتر ہونے لگی۔ ووہان میں آج تیسرے روز بھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

کورونا وائرس نےآج دنیا بھر میں569 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ہلاک افراد کی تعداد 11 ہزار 9 سے 40 سے تجاوز کرگئی۔

مہلک وائرس نے اسپین میں 285 افراد کو ہلاک کیا،3455 افراد متاثر ہوئے۔

ایران میں 123، بیلجیئم میں 30 ہالینڈ میں بھی 30 اور امریکا میں 23 افراد لقمہ اجل بن گئے۔نیو یارک اور لاس اینجلس میں متاثرین اورٹیسٹ کروانے والوں کی تعداد میں اتنا اضافہ ہواتو ڈاکٹرز کو مزید ٹیسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

ان افسوسناک خبروں کے ساتھ ساتھ ایک اچھی خبر یہ آئی کہ ایران میں 104 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی۔سیمنان کی خاور احمدی کورونا سے صحتیاب ہوکر گھر پہنچ گئیں۔

Read Comments