سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2020 06:18am

سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران فارمیسی، کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے، جبکہ گھر کے ایک فرد کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ ریسٹورانٹ اور ڈیلوری کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیکری ملازمین اور صحافیوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کےلئے سندھ نے وفاق سے فوج کی مدد مانگ لی۔ وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ہمیں سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کےلئے فوج کی خدمات درکار ہیں۔

Read Comments