Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے آج شب معراج کی محافل مختصر یا گھروں تک محدود کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم رورو کر اللہ سے اس عظیم رات میں کورونا سے نجات کی دعا کرے۔
وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری کا شب معراج کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ شب معراج وہ مبارک رات ہے نبی کریم نے اپنے رب زوالجلال کے دعوت پر اور بلاوے پر آسمانوں کی طرف گئے اور نشانیاں قدرت کی ساری اپنی انکھوں مبارک سے دیکھی اور لامقام تک پہنچے اور رب کریم کی دیدار سے مشرف ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی رات مبارک اور سعادتوں کی رات ہے اس موقع پر میں تمام بھائی بہنوں اور ماؤں سے گزارش ہے کہ آج کی رات خصوصی دعا کریں پاکستان کےلئے پوری امت مسلمہ کےلئے اور عالم انسانیت کےلئے بالخصوص کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے کہ اس مبارک رات کی طفیل اور صدقے سے تمام مشکلات اور تکالیف بلا و وبا اس امت اور عالم انسانیت سے اٹھ جائے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے اجتماعات سے اعتراض کریں اور اپنے طور پر اپنے گھر اور کمرے میں اس رات کو منائیں اور عبادات کریں۔ یہی حضور کی تعلیمات اور آپ تمام انسانیت کےلئے رحمت اللعالمین ہے۔ رحمتوں اور سہولتوں کے پیغمبر ہے اس رات احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔