ملک کے مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن برقرار

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2020 07:17pm

ملک کے مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن برقرار ہے۔پنجاب میں پاک فوج کی مدد بھی طلب کرلی گئی ہےجبکہ خیبرپختونخوا میں سات روز تک شاپنگ مالز، بازار اور ریسٹورنٹس بند کردیے ہیں۔کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔

مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن جاری، پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرادن۔پاک فوج کی بھی مدد طلب کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب میں کورونا آرڈیننس لارہے ہیں۔خیبرپختونخوامیں بھی7روزتک جزوی لاک ڈاؤن۔شاپنگ مالز،بازار،ریسٹورنٹس بندہوگئے۔

بلوچستان میں پاک فوج کی مدد کے لئےصوبائی حکومت نے وفاق کوخط لکھ دیا۔کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں دفعہ 144نافذ رہے گی۔

اِدھر گلگت بلتستان میں بھی لاک ڈاؤن کااعلان کردیاگیا۔گلگت بلتستان حکومت نے نیم فوجی دستے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Read Comments