Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نئی دہلی:بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے علیل حریت رہنما علی شاہ گیلانی سے ملاقات کر کے انکی عیادت کی، علی گیلانی کی جلد صحتیابی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن میں دعائیہ تقریب بھی ہوئی۔کشمیر رہنما ناصرف پاکستانی رہنماوٴں بلکہ قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔یہی وجہ ہے حریت رہنما علی شاہ گیلانی کی علالت پر وزیراعظم سمیت پوری قوم فکرمند ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے علی گیلانی کی عیادت کی اور انہیں جلد صحتیابی اور نیک تمناوٴں کا پیغام پہنچایا،علی گیلانی کی صحتیابی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن میں قرآن خوانی اور دعاوٴں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
نئی دہلی:بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے علیل حریت رہنما علی شاہ گیلانی سے ملاقات کر کے انکی عیادت کی، علی گیلانی کی جلد صحتیابی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن میں دعائیہ تقریب بھی ہوئی۔
کشمیر رہنما ناصرف پاکستانی رہنماوٴں بلکہ قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔یہی وجہ ہے حریت رہنما علی شاہ گیلانی کی علالت پر وزیراعظم سمیت پوری قوم فکرمند ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے علی گیلانی کی عیادت کی اور انہیں جلد صحتیابی اور نیک تمناوٴں کا پیغام پہنچایا،علی گیلانی کی صحتیابی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن میں قرآن خوانی اور دعاوٴں کا اہتمام بھی کیا گیا۔