Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے جبکہ صوبے میں 28 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 38 ہوگئی،خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید نئے کیسز آئے جن میں تین کا تعلق پشاور سے جبکہ 2کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کرک اور بونیر سے بھی ایک ایک مریض رپورٹ ہو چکا ہے،صوبے میں 235 مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہیں۔
مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 120 مشبتہ مریضوں کا رزلٹ منفی آیا اور 290 کیسز کا رزلٹ آنا باقی ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے 28 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس دوران صوبے میں سرکاری افسران کو چُھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ تمام اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بسیں، ویگنیں، ٹیکسی سروس اور رکشے بھی نہیں چل سکیں گے جبکہ بین الضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگ چکی ہے۔