پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 972 ہوگئی،7 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2020 06:46pm

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 972 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا مرض سے سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

حکومتی ویب سائٹ  پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں تین اور سندھ، بلوچستان، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ملک بھر میں چھ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 18 ہزارسے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔

پورا پاکستان بند

کورونا سے بچاؤکیلئے پورا پاکستان بند ہے، بلوچستان حکومت نے بھی آج دوپہر 12 بجے سے 7 اپریل تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔

سندھ ، پنجاب ، گلگت بلتستان لاک ڈاؤن اور خیبر پختونخوا پہلے ہی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی آج سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو گیا۔

Read Comments