دبئی ، ابوظہبی اور دوحہ سے 141پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2020 08:49am

اسلام آباد:دبئی ، ابوظہبی اور دوحہ سے 141پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ، مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی ،کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے پرگھروں کو بھیج دیا گیا ۔

علی الصبح دبئی اور ابوظہبی میں پھنسے 101 پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے  جبکہ دوحہ سے 40 پاکستانیوں کی آمد ہوئی۔

مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی،تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے پر گھروں کو جانے کی اجازت ملی۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری اور معید یوسف نے بھی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ  پر کیے گئے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Read Comments