Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: کورونا وائرس کے باعث پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا،ٹرین اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، ٹرینیں 31مارچ تک بند رہیں گی،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن معطل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کی وزارت ریلوے نے باقاعدہ منظوری دے دی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی ، جس میں ریلوے افسران نے کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورت حال پر اپنی سفارشات پیش کیں۔
اجلاس میں چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی اور وزارت کے اعلی افسران نے اسلام آباد سے شرکت کی جبکہ لاہور سے سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اور اے جی ایم ٹریفک زبیر شفیع غوری سمیت ٹرین آپریشن سے متعلق افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹرین آپریشنز آج رات 12بجے سے 31 مارچ رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشنز بند کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔