اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

شائع 24 مارچ 2020 04:58pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا کی وبا کے باعث شرح سود کم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کیا۔

پالیسی ریٹ میں ڈیڑھ سو بیس پوائنٹس کی کمی کردی گئی۔جس کے بعد شرح سود11فیصد پر آگئی۔

اس سے قبل 17 مارچ کو شرح سود کم کرکے12.5فیصد کردیا تھا۔

Read Comments