Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کے اضافے کے بعد ڈالر 162 روپے کی سطح پر آگیا۔
ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو پٹخ دیا، انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں 3روپےکمی دیکھی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 162روپےتک جاپہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے 3روپےمہنگا ہوکر161روپے50پیسےکاہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا، 100 انڈیکس میں 1300سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 27225 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔