Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:کورونا وائرس کےکیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارلحکومت کے علاقے بارہ کہو کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ،پاک فوج نے چیک پوسیں قائم کر کے مکمل سیل کر دیا۔
اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو کو انتظامیہ اور فوج نے مکمل طور پر سیل کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے ارکان کے بعد مقامی لوگوں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہےجس کے بعد علاقے کو مکمل لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس بھی قائم کر کے علاقے میں ہر قسم کے افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہےجبکہ اسلام آباد آنے والا راستہ بھی بند کردیا گیا ۔
دوسری طرف اسلام آباد کے کورنٹائین سنٹر سے بھاگنے والے کورونا وائس کے مریض کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نواب شاہ کے قریب ٹرین روک کر قابو کر لیا ہے۔
مریض کو موبائل فون کی لوکیشن سے ٹریس کیا گیا متعلقہ کورنٹائن سنٹر داخل کر دیا گیا ہے۔