Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے کابل میں گوردوارہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اس طرح کےحملوں کا کوئی سیاسی ، مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فارقی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان گوردوارہ پردہشتگردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ،ایسے بزدلانہ حملوں کا کوئی سیاسی مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں،حملے میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےمزید کہاکہ ہم افغانستان کے برادرانہ عوام کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، تمام عبادت گاہیں مقدس ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیئے۔