Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کورونا کے پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے پاکستان کو حجاج کےلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاھر نے وفاقی وزیر مذھبی امور نور الحق قادری کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے نہ کئے جائیں ۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں ۔لہذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس معاملے پر مزید آگاہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا ہے۔سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کو یہ ہدایات جاری کی ہیں جہاں کے ایک لاکھ سے زائد زائرین حج کےلئے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔
کورونا کے پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے پاکستان کو حجاج کےلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔
سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاھر نے وفاقی وزیر مذھبی امور نور الحق قادری کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے نہ کئے جائیں ۔
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں ۔لہذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔
سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس معاملے پر مزید آگاہ کریں گے۔
وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا ہے۔
سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کو یہ ہدایات جاری کی ہیں جہاں کے ایک لاکھ سے زائد زائرین حج کےلئے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔