Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 123ہوگئی، گزشتہ روز 2 نئے کیسز اپر دیر سے سامنے آئے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 123تک پہنچ گئیں،خیبر پختونخوا میں 2 نئے کیسز آئے جن میں دونوں اپر دیر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے میں 704 مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، صوبے میں 170 مشبتہ مریضوں کا رزلٹ منفی آیا۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے 29 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، جس دوران صوبے میں سرکاری افسران کو چُھٹیاں دے دی گئی ہیں ،تمام اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بسیں، ویگنیں، ٹیکسی سروس اور رکشے بھی نہیں چل سکیں گے جبکہ بین الضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگ چکی ہے۔
پشاور کے علاقہ دوران پور میں قرنطینہ قائم کیا گیا ہے جہاں 100 سے زائد زائرین موجود ہیں۔