Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل ریفرنس پر سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
نیب کی جانب سے دائر آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کورنا وائرس کے خدشات کے باعث اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کیس میں پیش نہیں کیا جا سکا جس کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
احتساب عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی۔