سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود سائن بورڈ مافیا شہر میں سرگرم

شائع 11 مارچ 2016 04:53pm

کراچی:شہر میں جگہ جگہ سڑک کنارے لگے غیر قانونی سائن بورڈز شہریوں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود بااثر سائن بورڈ مافیا شہر میں سرگرم عمل ہیں۔

آوٴٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ منافع بخش کاوربار بن چکا ہے،یہی وجہ ہے کہ شہر میں جگہ جگہ غیرقانونی سائن بورڈر، ہورڈنگز، اوربل بورڈز کی بھرمار ہے۔کیا قانون کیا قوانین کی پاسداری،بھاری معاوضہ ادا کریں اور شہر میں جہاں چاہیں سائن بورڈز لگالیں۔

ایڈمنسٹریٹر ساوٴتھ کہتے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے ایک سو سے زائد سائن بورڈز ہٹا دیئے ہیں۔کے ایم سی اور کینٹونمنٹس کے بائے لاز کے مطابق کسی بھی دو سائن بورڈز کے درمیان دوسوگز کا فاصلہ ضروری ہے لیکن بائے لاز صرف فائلوں تک ہی محدود ہیں۔

Read Comments