پنجاب میں408افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،3افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2020 10:54am

لاہور:پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے، صوبے میں اب 408افراد میں مرض کی تصدیق جبکہ 3افراد دم توڑ چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں مسلسل کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،صوبے میں اب تک 408افراد میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 19 زائرین، لاہور میں 103، گجرات میں 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 3،3 میانوالی میں 2، نارووال، رحیم یار خان، سرگودھا، اٹک اور بہاولنگر میں 1،1مریض کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن آج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔

صوبے بھر میں تفریحی مقامات، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز سمیت مختلف دکانیں بند ہیں جبکہ عوام کی سہولت کیلئے اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Read Comments