Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔
نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی غیر قانونی تعیناتی پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا۔
نیب نے موقف اپنایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شیخ عمران الحق کی تعیناتی کی۔
نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔