سندھ بھرکی مساجدمیں نمازجمعہ کےاجتماعات پر5اپریل تک پابندی عائد

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2020 10:55am

کراچی :سندھ بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات پرآج یعنی 27مارچ سے  5اپریل تک پابندی عائد ہے۔

  ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ   مساجد بند نہیں ہوگی،اذانیں دی جاتی رہیں گی ،مساجد میں نمازجمعہ کااجتماع نہیں ہوگا،باجماعت نمازمیں بھی3سے5لوگ شامل ہوں گے،نماز پنجگانہ میں صرف امام مسجد اور خادمین شریک ہوں گے۔

  وزیراطلاعات ناصرشاہ نے کہا ہےکہ تمام مکاتب فکر کے علماء مشاورت ہوئی، جس کے بعد سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔

  سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ مشکل مرحلہ ہے،جس میں مشکل فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ لوگوں کی جان بچانےکیلئے کیاگیاہے ۔

Read Comments