Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پاکستان کا مشرقی بازو الگ ہوئے آج چوالیس سال بیت گئے، آج یوم سقوط ڈھاکا ہے۔ جس دن ملک اندرونی سازشوں کا شکار ہوکر دولخت ہوگیا۔سولہ دسمبرکوسقوط ڈھاکا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہ دن جس روز پاکستان دو لخت ہوگیا۔ دسمبرانیس سو اکہترمیں پاکستان کا دشمن اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔ بھارت نے علیحدگی پسند شیخ مجیب الرحمن کی مدد سے مکتی باہنی کے نام پراپنے فوجی مشرقی پاکستان میں داخل کیے اور ملک کو دولخت کرنے کی راہ ہموار کی ۔مشرقی پاکستان میں شورش سے بے گناہ افراد لقمہ اجل بنے۔ شیخ مجیب الرحمان اور ان کے پیروکاروں نے دشمنوں کے ساتھ ساز باز جاری رکھی اور ملک میں مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے غیر مقامی آبادی کا اجتماعی قتل عام کیا۔ڈھاکا کے ریس کورس گراونڈ میں جنرل نیازی نے بھارتی جنرل جگجیت سنگھ اروڑا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔مارچ انیس سو اکہتر میں شروع ہونے والی شورش بالاخر سولہ دسمبر کو اپنے انجام کو پہنچی اور مسلمانوں کا عظیم ملک تقسیم ہوا جس کا درد آج بھی قوم محسوس کرتی ہے۔
کراچی :پاکستان کا مشرقی بازو الگ ہوئے آج چوالیس سال بیت گئے، آج یوم سقوط ڈھاکا ہے۔ جس دن ملک اندرونی سازشوں کا شکار ہوکر دولخت ہوگیا۔
سولہ دسمبرکوسقوط ڈھاکا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہ دن جس روز پاکستان دو لخت ہوگیا۔ دسمبرانیس سو اکہترمیں پاکستان کا دشمن اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔
بھارت نے علیحدگی پسند شیخ مجیب الرحمن کی مدد سے مکتی باہنی کے نام پراپنے فوجی مشرقی پاکستان میں داخل کیے اور ملک کو دولخت کرنے کی راہ ہموار کی ۔
مشرقی پاکستان میں شورش سے بے گناہ افراد لقمہ اجل بنے۔ شیخ مجیب الرحمان اور ان کے پیروکاروں نے دشمنوں کے ساتھ ساز باز جاری رکھی اور ملک میں مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے غیر مقامی آبادی کا اجتماعی قتل عام کیا۔
ڈھاکا کے ریس کورس گراونڈ میں جنرل نیازی نے بھارتی جنرل جگجیت سنگھ اروڑا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔مارچ انیس سو اکہتر میں شروع ہونے والی شورش بالاخر سولہ دسمبر کو اپنے انجام کو پہنچی اور مسلمانوں کا عظیم ملک تقسیم ہوا جس کا درد آج بھی قوم محسوس کرتی ہے۔