Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دبئی:سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ ہیں ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے۔ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان اپوزیشن کے لیے دیا تھا۔ میرے بیانات کی تشریح نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نہ کسی کا فرنٹ مین ہے نہ بن سکتا ہے۔ وہ تو اپنے سائے سے بھی ڈرتا ہے۔لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے بارے میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے ریڈ ورانٹ ہم نے نکالے۔ اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف کو دھرنوں سے میں نے بچایا۔ اگر دھرنے میں عمران خان کا ساتھ دیتا تو جمہوریت ڈی ریل ہوجاتی۔
دبئی:سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ ہیں ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے۔ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان اپوزیشن کے لیے دیا تھا۔ میرے بیانات کی تشریح نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نہ کسی کا فرنٹ مین ہے نہ بن سکتا ہے۔ وہ تو اپنے سائے سے بھی ڈرتا ہے۔
لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے بارے میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے ریڈ ورانٹ ہم نے نکالے۔ اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف کو دھرنوں سے میں نے بچایا۔ اگر دھرنے میں عمران خان کا ساتھ دیتا تو جمہوریت ڈی ریل ہوجاتی۔