Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب کے صدر کیلئے چوہدری سرور کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی الیکشن کیلئے یونیٹی گروپ نے چوہدری سرور کو پنجاب کے صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے اور ان کے نام پر کئی صوبائی لیڈروں نے بھی اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں مرکزی سطح کے انتخابات کیلئے طریقہ کار کا اعلان ہونے کے بعد مرکزی سطح کے امیدواران کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔اس موقع پر چوہدری سرور نے نامزدگی پر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور:تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب کے صدر کیلئے چوہدری سرور کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی الیکشن کیلئے یونیٹی گروپ نے چوہدری سرور کو پنجاب کے صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے اور ان کے نام پر کئی صوبائی لیڈروں نے بھی اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں مرکزی سطح کے انتخابات کیلئے طریقہ کار کا اعلان ہونے کے بعد مرکزی سطح کے امیدواران کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔اس موقع پر چوہدری سرور نے نامزدگی پر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔